مضطر پریشان حال کی دعا

سماعت فر ما ئیں

میری زندگی کے مالک میرا سفر قبول کرلے

میرا کاروں چلا ہے تیرے گھر قبول کر لے

⭐تو میری جبیں کے سجدوں سے ہے بے نیاز

لیکن تیرا آستانہ سلامت میرا سر قبول کرلے

⭐میں تیرے حضور لایا ہوں ندامتوں کر آنسو

تجھے رحمتوں کا صدقہ یہ گوہر قبول کر لے

⭐ہے تیرے نبی کا فرمان تجھے معذرت ہے پیاری

جو جھکی ہوئی ہے وہ نظر قبول کرلے

⭐میرے پاس جیسا دل تھا وہی لے کے آگیا ہوں

تو یہ دل قبول کر لے یہ جگر قبول کر لے

⭐میں یہ جانتا ہوں سکے ہیں میرے تمام کھوٹے

یہ کرم مزید ہوگا تو اگر قبول کر لے

⭐میرے پاس میرے عیبوں کے سوا تو کچھ نہیں ہے

بھلا کس زبان سے کہ دوں کہ ہنر قبول کرلے

⭐تیرے پاس ہے خدائی، میرے پاس ہے گدائی

مجھے مانگنا نہ آیا تو مگر قبول کرلے

⭐آئے میرے کریم آقا تیرا فضل مانگنے کو

یہ عطا جہاں سے آیا وہ نگر قبول کرلے