تقریر فلسطین

بقلم مفتی سلمان شیخ


اربا ب فکر و دانش  جہا ن کتا ب و قلم کے مسا فرا ن جلیل ، ملت اسلا میہ کے غیور نو جوانان کرام

فلسطین وہ  واحد سرزمین ہے جس کے متعلق اللہ نے جب بھی  ارشاد فرمایا تو اس تذکرہ میں اسکی بر کت کا اور اسکی تقدیس ذکر ضرور فرما یا

اللہ نے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے معرج کا ذکر کرتے ہو ئے فرمایا

سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (الإسراء: 1).

اللہ تعالی آپ کو اس سرزمین کی طرف لے گئے جس کے اردگر دمیں اللہ نے بر کت رکھی ہے

علماء مفسرین نے اس بر کت کے متعلق بہت کچھ لکھا ہے ، جن سب کا خلا صہ یہ ہے کہ یہ بر کت ما دی بھی ہے اور روحانی بھی

اسیطرح مو سی علیہ السلام جب اپنی قوم سے کہا کہ قوم عمالقہ سے جہا دکرو تو فرمایا   يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ

اے قوم ارض مقدسہ میں داخل ہو جا و     اسیطرح ابرہیم علیہ السلام کے تذکرہ میں فرمایا

وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ        اللہ نے تمام جہان والو ں کے لئے  اس زمیں  بر کت رکھی ہے ،

یعنی تمام جہان والو ں کو چاہئے کہ اس زمین سے بر کت حا صل کریں

اسیطرح فرمایا

وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا

اسیطرح سلیمان علیہ السلام کے تذکرہ میں فرمایا        وَ لِسُلَیۡمٰنَ الرِّیۡحَ عَاصِفَۃً تَجۡرِیۡ بِاَمۡرِہٖۤ اِلَی الۡاَرۡضِ الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا ؕ

اسیطرح قو م سبا کے تذکرہ میں فرمایا وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا

میرے دوستوں نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

یا طوبی للشام       کیا نصیب ہے شام کا

آپ نے فرمایا میں دیکھ رہا ہو ں کہ اللہ کے فرشتے شام  پرپر پھیلا ئے ہو ئے ہیں  اسیطرح آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسجد اقصی میں  ایک نماز کا ثواب  ۵۰۰ نما زوں کے برابر ہے

میر ے عزیزوں  مسجد اقصی وہ مسجد ہے جس کے بارے میں سلیمان علیہ السلام نے دعاکی یا اللہ  جو شخص اس میں نماز پڑھ لے وہ نومو لود بچے طرح گنا ہوں سے پاک  ہو جا ئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہیکہ اللہ نے یہ دعا قبول کرلی ہے

میر ے بھا ئیوں  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا     جب دنیا بھر فتنے ہو نگے توایمان ملک شام میں ہو گا

آج  اس مقد س سرزمیں پر قیا مت بر پا کی گئی ہے ۲۵۰۰۰ ہزار لو گ بے گھر ہو چکے ہیں ،بچے بو ڑھے ، عورتیں بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبو رہیں

میرے عزیز وں پچاس سال سے قربانی دینے والے لو گ کو ئی معمو لی لو گ نہیں یہ وہی لوگ ہیں جن کے با رے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ {لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ}  میری امت ایک طبقہ ہمیشہ حق پر قا ئم  رہے گا  جب صحا بہ نے ان کے متعلق سوال کیا کہ وہ کہا ہو نگا تو فرما یا مین اکنا ف بیت المقدس کہ وہ بیت المقدس کے قریب ہو گا ۔

آج انکا وزیر اعظم بھی حا فظ قران اورخود تراویح کی اما مت کرانے ولا ہے ۔ اور انکا چھ ما ہ کا بچہ بھی اپنے کو مسجد اقصی کا سپا ہی سمجھتا ہے ۔

میرے بھا ئیو ں اللہ کے واسطے ان لو گو ں کے حق میں آواز بلند کیجئے، انکی مدد کیجئے ،جنہو ں نے اپنے ایک ماہ بچے کی جان بھی  داو پر لگا رکھی ہے

اور  وہ بیت المقدس سے ایک انچ  بھی پیچھے جا نے کے لئے تیا ر نہیں ہیں ۔

اگر آج تم نے انکی مد د نہ کی تو خدا نہ کرے ہما ری زندگی وہ دن آجا ئے بیت المقد س کو بھی نشانہ بنا دیا جا ئے اور ایسا نہ ہو  فلسطین کے بچوں کا ہا تھ ہو اور  ہما را گریبان ہو کہ یا اللہ ہم نے معصوم ہو کر بھی اپنی جا ن داو پر لگا دی لیکن یہ لو گ بد مستیوں میں مصروف رہے ۔

فلسطینو ں سے رشتہ کیا

لا الہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔