تقر یر اسلام

بقلم مفتی سلمان شیخ


میری معزز ماؤ ں اور بہنوں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اسلام کامل ومکمل حسین اور خوبصورت دین ہے

اسلام وہ دین ہے جس کے بارے اللہ تعالیٰ نے فرمایا

 سورۃ نمبر 5 المائدة  آیت نمبر 3

   اَ لۡيَوۡمَ اَكۡمَلۡتُ لَـكُمۡ دِيۡنَكُمۡ وَاَ تۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِىۡ وَرَضِيۡتُ لَـكُمُ الۡاِسۡلَامَ دِيۡنًا‌ ؕ

آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا، تم پر اپنی نعمت پوری کردی، اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر (ہمیشہ کے لیے) پسند کرلیا (لہذا اس دین کے احکام کی پوری پابندی کرو)

ایک یہودی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اگر یہ آ یت ہم پر ناز ہو تی ہم اس دن کو عید کادن بنالیتے

اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم علیہ السلام کے متعلق فرمایا

 سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 67

مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ۞

ترجمہ:

ابراہیم نہ یہودی تھے، نہ نصرانی، بلکہ وہ تو سیدھے سیدھے مسلمان تھے، اور شرک کرنے والوں میں کبھی شامل نہیں ہوئے۔

اور فرمایا

اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ ۗ وَمَا اخۡتَلَفَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ ۞

بیشک (معتبر) دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے الگ راستہ لاعلمی میں نہیں بلکہ علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختیار کیا اور جو شخص بھی اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے تو (اسے یاد رکھنا چاہیے کہ) اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

میری ماؤ اور بہنو ں

اسلام چند عقائد اور رسومات کے سیٹھ کان اور نہ ہی چند دنوں عید ، بقرعید اور بارافات منانے کا نام ہے ، بلکہ اسلام تو زندگی گزارنے کا سب خوبصورت راستہ اور طریقہ ہے

کسی نے خوب کہا

بعد مرنے کے تو پاہی جا و گے خلد بریں

جیتے جی جنت اگر چاہو تو سنت پر چلو

سنت کا ہر طریقہ سب سے آ سان ،  سب سے مکمل ،  اور  سب سے خوبصورت ہے

آ ج ساری۔انسانیت اپنے بنائے طریقوں پر عمل کرنے کی وجہ سے پریشان ہے

اسلام ہی وہ دین ہے جس میں بیت الخلاء سے لیکر بیت اللہ تک ماں کی گود سے لیکر قںر کی آغوش تک کے زندگی کے سارے مسائل کا حل ہے

آ ج ہم ایسے پیارے دین کو چھوڑ کر غیروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں بتاؤ کہ بال کیسے بنانے ہیں کپڑے کو نسا فیشن اچھا ہے

ہمارا نظام عدالت ہو، یا حکومتی سطح کے معاملات ہوں ہسپتالوں کانظام ہو یا سود اور جوے پر چلنے والی معیشت ہو سب کا سب ہم نے غیروں سے ادھار لیا ہوا ہے اس لئے مستقل پر یشان ہو تے جا رہے ہیں

میری ماوں اور بہنوں

آ ج ہم اس بات کا پکاارادہ کریں کہ ہم اسلام کو سینے سے لگا ئینگی

 پہلے مستند علماء سے پورا اسلام سیکھیں گی اور پھر ساری دنیا کو بتا ئینگی

اے انسانو ں

تمہارے سارے مسائل کا حل صرف اسلام میں ہے اگر تم  اسلام کی آ غوش میں آ گئیے تو تم دنیا بھی کا میاب ہو گے اور آ خرت بھی تمہاری ہو گی

لیکن اگر تم نے اسلام کو ٹھکرا دیا تو اللّہ کی قسم تم ناکام ہو جا ئو گے اور ہمشہ کے عذاب کے مستحق ٹھہروگے

وماعلینا الی البلاغ المبین